گوجرانوالہ،شہر اور گردو نواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے

منگل 3 جولائی 2018 23:40

گوجرانوالہ،شہر اور گردو نواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر ..
گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) شہر بھر اور گردو نواح میں موسلادھار بارش ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، سمیت شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شہر بھر اور گردو نواح کے علاقوں میںموسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ، جو دن بھر بھی وقفہ وقفہ سے جارہ رہا ،جس کی وجہ سے سول ہسپتال کے آوٹ ڈور، منیر چوک، ماڈل ٹائون ، سیٹلائٹ ٹائون ، پیپلز کالونی سمیت شہر بھر کی سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا، اور نشیبی علاقے بھی بارش کے پانی سے زیر آب آگئے ،تاہم بارش کا پانی کھڑا ہونے سے نمازیوں سمیت شہریوں کو آمدروفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،جبکہ دن بھر آسمان پر بادلوں کا راج رہنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

متعلقہ عنوان :