ْ سعودی عرب، پل کی حفاظتی دیوار پر چڑھ جانے والی گاڑی میں سوار خاندان معجزاتی طور بچ گیا

بدھ 4 جولائی 2018 10:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) سعودی عرب میں عجیب و غریب ٹریفک حادثے میں ایک خاندان معجزاتی طور بچ گیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابہا میں گاڑی ایک پل کی حفاظتی دیوار پر چڑھ گئی تھی جس کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹریفک بھی بند ہوگئی۔

(جاری ہے)

ہلال احمر ، شہری دفاع اور ٹریفک کے اہلکار اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئے اور گاڑی میں پھنسے خاندان کے تمام افراد کو بحفاظت باہرنکال لیا جنہیں معمولی زخم آئے تھے۔