گزشتہ مالی سا ل کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 23.95 فیصد کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 5.62 فیصد ، پٹرول کی فروخت میں 9.11 فیصداضافہ ہوا ، او ایم سی رپورٹ

بدھ 4 جولائی 2018 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 23.95 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 5.62 فیصد اور پٹرول کی فروخت میں 9.11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

آئل مارکیٹنگ کمپنیز ( او ایم سی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018ء کے دوران فرنس آئل کی فروخت 71لاکھ 38ہزار 370 میٹرک ٹن تک کمی ہو گئی جبکہ مالی سال 2017ء کے دوران فروخت کا حجم 93 لاکھ 48 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ کیاگ یا تھا س طرح مالی سال 2017ء کے مقابلہ میں مالی سال 2018ء کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 22لاکھ 48ہزار 934 میٹرک ٹن یعنی 23.95 فیصڈ کی کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت 84لاکھ44 ہزار 409 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 5.62 فیصد کے اضافہ سے 89لاکھ 48ہزار 160 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی جبکہ پٹرول کی فروخت 66 لاکھ 89ہزار 988 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران 9.11 فیصد کے اضافہ سے 73لاکھ 61 ہزار 120 میٹرک ٹن تک بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :