روسی اور امریکی وزرائے خارجہ کا ولادی میر پیوٹن اورڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے رابطہ

بدھ 4 جولائی 2018 11:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں صدر ولادی میرپیوٹن اورڈونلڈ ٹرمپ کی طے شدہ ملاقات کی تیاریوں کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام اور شمالی کوریا کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔واضح رہے کہ ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ملاقات 16 جولائی کو فِن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ہو گی۔