پیرس فیشن ویک پوری آب وتاب سے جاری

یکم جولائی سے شروع ہونیوالا یہ فیشن ویک(آج) 5جولائی کو اختتام پذیرہوگا

بدھ 4 جولائی 2018 12:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) خوشبوئوں کے شہر فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں آجکل فیشن کی بہاریں عروج پر ہیں جہاں پیرس فیشن ویک پوری آب و تاب سے جاری ہے۔دنیا بھر سے آئے فیشن ڈیزائنرز موسم ِ سرما اورخزاں کی دلکش اور منفرد کلیکشن متعارف کروا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پانچ روز اس فیشن ویک کے دوسرے روز معروف ڈریس ڈیزائنرز اور برانڈز کے تیار کردہ دیدہ زیب لباس زیب تن کر کے حسینائوں نے ریمپ پر جلوے بکھیرے جبکہ ماڈلز دلکش تھیم کے حامل ریمپ پر جدید ملبوسات میں واک کرتی دکھائی دیں۔یکم جولائی سے شروع ہونیوالا یہ فیشن ویک(آج) 5جولائی کو اختتام پذیرہوگا جس میں معروف ڈیزائنرز اپنی ملبوسات کی نمائش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :