نیب راولپنڈی نے لیاقت جتوئی کیخلاف متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ میں غیر قانونی تعیناتیوں کا ریفرنس تیار کر لیا

نیب راولپنڈی کی گرفتاری سے قبل پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے اعلیٰ عدلیہ سے ضمانت حاصل کرلی

بدھ 4 جولائی 2018 12:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) نیب راولپنڈی نے لیاقت جتوئی کیخلاف متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ میں غیر قانونی تعیناتیوں کا ریفرنس تیار کر لیا، نیب راولپنڈی کی گرفتاری سے قبل پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے اعلیٰ عدلیہ سے ضمانت حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے لیاقت جتوئی کیخلاف متبادل توانائی ڈیویلپمنٹ بورڈ میں غیر قانونی تعیناتیوں کا ریفرنس تیار کر لیا۔ لیاقت جتوئی پر الزام ہے کہ انہوں نیاختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی تعیناتیاں کیں۔نیب راولپنڈی کی گرفتاری سے قبل پی ٹی آئی رہنما نے اعلیٰ عدلیہ سے ضمانت حاصل کر لی ہے۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی کیس میں ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔