Live Updates

عمران خان آج چارسدہ میں جلسہ عام سے خطا ب کریں گے،تیاریاں زور شو ر سے جاری

بدھ 4 جولائی 2018 15:20

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین آج جمعرات کو چارسدہ میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے جلسہ کیلئے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر این اے 24 کے امیدوار فضل محمد خان ، پی کے 59 کے امیدوار سلطان محمد خان نے جلسہ گاہ کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج جمعرات کو شام 5بجے مین رجڑ روڈ پر عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کیلئے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں انہوں نے کہا جلسہ گاہ میں 50ہزار کرسیاں لگانے کے علاوہ بڑی سکرینیں بھی نصب کی جائیں گی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات