ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی زیر صدارت خطرناک عمارتوں کے حوالے ایک اجلاس

بدھ 4 جولائی 2018 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی زیر صدارت خطرناک عمارتوں کے حوالے ایک اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور (ریونیو)ملک اویس، ایم سی ایل، ایجوکیشن، اور زون کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میںلاہور شہر میں 488خطرناک بلڈنگز کی نشاندہی کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ227عمارتوںکو مرمت کر دیا گیا ہے اور147عمارتوں کو گرا دیا گیا ہے جبکہ114عمارتوں کی مرمت اور گرانے کا کام جاری ہے۔

خطرناک عمارتوںمیں شامل گورنمنٹ بلڈنگز کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایجوکیشن کی خطر ناک قرار دی جانے والی عمارتوںکو خالی کر دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جو گھر مرمت نہیں کر سکتے ان کے بجٹ کے لیے ایم سی ایل کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ زون افسران فیلڈ میں مزید خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کریں۔

متعلقہ عنوان :