چنیوٹ،الیکشن2018 ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ڈاکٹر منیر احمد ملک

بدھ 4 جولائی 2018 20:26

چنیوٹ،الیکشن2018 ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے ..
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2018ء) الیکشن2018 ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی,خلاف ورزی پربلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے الیکشن مانیٹرنگ افسران نے مختلف مقامات پر لگے ہوئے پوسٹرز۔ پینا فلیکسز اتار کر امیدواران کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر انکے خلاف ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کر دی۔مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر منیر احمد ملک اور انکی ٹیم نے گزشتہ روز حلقہ این اے 100 میں مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے پوسٹرز پینافلیکسز اتروائے۔