نیب کورٹ کا فیصلہ چند روز موخر کرنے میں کوئی حرج نہیں،نواز شریف ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے پر عزم ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کا بیان

بدھ 4 جولائی 2018 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماسینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نیب کورٹ کا فیصلہ چند روز موخر کرنے میں کوئی حرج نہیں،نواز شریف ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ میں نے جب بھی لندن فون پر رابطہ کیا نواز شریف کو حوصلہ مند پایا،کلثوم نواز کی غیر معمولی بیماری اور تشویشناک صحت کے باعث نواز شریف لندن میں موجودہیں، نیب کورٹ کا فیصلہ چند روز موخر کرنے میں کوئی حرج نہیں،نواز شریف ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے پر عزم ہیں،اللہ کلثوم نواز کو جلد مکمل صحت دے،آمین۔