لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے حلقہ این اے 158 سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی

جمعرات 5 جولائی 2018 01:00

لاہور- (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے حلقہ این اے 158 سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی،عدالت کے روبرو نثار احمدنے موقف اختیار کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے اہلیہ کے نام قرضہ لیا جس کا کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں۔ لہذا ان کے کاغذ ات نامزدگی مسترد کئیے جائیں۔