Live Updates

نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی

جیسے ہی اہلیہ کی طبعیت سنبھل جائے گی تو پاکستان آئیں گے، کچھ روز کے لیے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کو موخر کیا جائے،درخواست میں استدعا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 5 جولائی 2018 12:59

نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کے لیے درخواست دائر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05جولائی 2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جسے سنانے کے لیے 6 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جب کہ نوازشریف نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

تاہم اب نواز شریف نے اس متعلق قانونی طور پر بھی درخواست دائر کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے معاون وکیل ظافر خان کے توسط سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کرنے کے لیے باضابطہ درخواست دائر کردی ہے۔درخواست میں کہا گیاہےکہ جب سنا کہ احتساب عدالت فیصلہ سنانے جارہی ہے تو پاکستان جانے کے لیے ڈاکٹرز سے مشورہ کیا، ڈاکٹرز نے کلثوم نواز کی طبعیت میں بہتری تک نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں یہ بھی موقف اپنایا گیا ہے کہ مجبوری ہے وہ 6 جولائی کو عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔جیسے ہی اہلیہ کی طبعیت سنبھل جائے گی تو وہ پاکستان آئیں گے۔اس لیے کچھ روز کے لیے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کو موخر کیا جائے۔یادرہےکہ شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کل بروز جمعہ کو سنایا جائے گا۔سیاسی مبصرین کے مطابق اس فیصلے میں نواز شریف کو سزا ہو سکتی ہے۔

اور اگر وہ پاکستان  نہ آئے تو ان کو وطن واپسی پر ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔جب کہ کچھ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو ریلیف مل جائے کیونکہ مریم نواز کا کیس نواز شریف کے کیس سے مختلف ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق ممکن ہے کہ نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 14سال کی سزا ہو۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات