نیب چوہدری افتخار کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کرتا، فواد چوہدری

احتساب عدالت کا فیصلہ ملتوی نہیں ہونا چاہیے،امیر اور غریب کیلئے الگ قانون کا تاثر ختم ہونا چاہیے ،ترجمان پی ٹی آئی

جمعرات 5 جولائی 2018 15:00

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی احتساب عدالت کا فیصلہ ملتوی نہیں کیا جا سکتا ۔ ایڈن ہاؤسنگ فراڈ کیس میں نیب افتخار چودھری کے خلاف کارروئای کیوں نہیں کرتا ، قابل تشویش بات ہے ۔ جمعرات کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ نیب افتخار چودھری کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہا ۔

(جاری ہے)

ایڈن ہاؤسنگ فراڈ کیس میں عوام کا اربوں روپیہ ڈوبا ہوا ہے پھر بھی نیب کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ کسی طاقتور یا امیر شخص کی خواہش پر فیصلہ ملتوی کیا جائے ۔ ایوان فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی خواہش پر فیصلہ ملتوی نہیں ہونا چاہئے ۔امیر کے لئے الگ اور غریب کے لئے الگ قانون کا تاثر ختم ہونا چاہئے یہ نہیں ہو سکتا کہ عدالتیں اور قانون نواز شریف کا انتظار کرتی رہیں انہوں نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کی بحالی کے لئے پوری قوم دعاگو ہے ۔ ۔