قلات،عوام کا ووٹ بہت قیمتی ہے جو سوچ سمجھ کر استعمال کریں،رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

جمعرات 5 جولائی 2018 23:50

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و نامزد امیدوار پی بی 37 قلات میر ضیاء اللہ خان لانگو ‘ سردار زادہ میر عبدالصمد عمرانی ‘ سید آغا حبیب شاہ ‘ محمدنورفاروقی ‘ قاری محمداعظم لانگو ‘ آغا کریم شاہ ‘ حاجی محمد یوسف لانگو کی کپوتو خورد ‘ دوزان ‘ نیوکلی پندرانی میکرووے ‘ کلی شاہو ‘ بھٹ کوئنگ ‘ کلی جتک آباد کوئنگ میں کارنر میٹنگ اور شمولیتی پروگرامز سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ عوام کا ووٹ بہت قیمتی ہے جو سوچ سمجھ کر استعمال کریں اور ایسے نمائندہ کا انتخاب کریں جو عوام کے درمیان ہو اور عوام کے ہر دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھ لیں ہمارے محسن میر خالد خان گزشتہ الیکشن میں کامیابی کے بعد قلات و خالق آباد کا عوام کا درد لیکر دن رات محنت کی جس کی محنتوں کی وجہ سے آج ہمیں قلات و خالق آباد کی ہر گلی ہر کلی میں سکول ‘ ہسپتال ‘ ایمبولنس ‘ بلیک روڈ ‘ واٹر سپلائی ‘ ٹیوب ویل ملیں گے ہم عوام سے یہی درخواست کرتے ہیں کہ 2013ء کی 25 جولائی کو بھی میر خالد خان کے بھائی اور نامزد کردہ امیدوار میرضیاء اللہ خان کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرکے انہیں کامیاب کرکے میرخالد خان کے ترقیاتی پسند سوچ کو آگے پہنچانے کا موقع فراہم کریں ۔