تھائی لینڈ، 2کشتیوں کی غرقابی،

10افراد ہلاک،48لاپتہ، غرقاب کشتیوں میں 129چینی سیاح سوار تھے ،تھائی حکام

جمعہ 6 جولائی 2018 15:26

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) تھائی لینڈ میں دو کشتیوں کی غرقابی کے باعث 10افراد ہلاک اور 48لاپتہ ہو گئے، غرقاب کشتیوں میں 129چینی سیاح سوار تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع کے مطابق تھائی حکام نے پانچ جولائی کو ساحلی اور سیاحتی مقام پھوکٹ کے قریبی سمندری علاقے میں غرق ہونے والی دو کشتیوں کے دس مسافروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی نعشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ دیگر 48 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ غرق ہونے والی دونوں کشتیوں پر کل 146 مسافر سوار تھے۔ ان میں سے 129 چینی سیاح تھے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران پچاس سے زائد افراد کو بچا لیا گیا۔ حادثے کے وقت سمندری طوفان کی وجہ سے اٹھنے والی لہریں پانچ میٹر تک بلند تھیں۔