Live Updates

25جولائی (ن) لیگ کے لیے بھیانک ثابت ہوگا ، (ن) لیگی ٹکٹ ہولڈر ز عوام میں اپنا اعتماد کھوچکے ہیں،چوہدری عظیم نوری گھمن

جمعہ 6 جولائی 2018 21:11

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے امیدواران حلقہ این اے 76 بریگیڈئر(ر) محمد اسلم گھمن ، حلقہ پی پی 44چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ 25جولائی (ن) لیگ کے لیے بھیانک ثابت ہوگا کیونکہ (ن) لیگی ٹکٹ ہولڈر ز عوام میں اپنا اعتماد کھوچکے ہیں اب این اے 76 اورپی پی 44میں پی ٹی آئی اوربلے کی ہوا ہرطرف چل پڑی ہے انشا ء اللہ خدا اورآپ لوگوں نے موقع دیا تو خدمت کی سیاست کی نئی تاریخ رقم کریں گے ہم آپ لوگوں کے درمیان رہے اور رہیں گے ہم وہ نہیں جو ووٹ لے کر پانچ سال حلقے میں نظر ہی نہ آئیں ووٹ اورووٹرز کی عزت نہ کر نے والے آج گلی گلی محلے محلے خدا کے نام پر ووٹ مانگتے پھر رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے رندھیر موڑ پر سابق ناظم کو پرہ زاہد انجم کھوکھر کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ناظم نے اپنے سینکڑوں ساتھیوںسمیت پی ٹی آئی اوربریگیڈئر (ر) اسلم گھمن ، عظیم نوری گھمن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا جلسہ سے خطاب میں عظیم نوری ودیگر کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھی دوست احباب پارٹی ورکرز محنت کریں عمران خان کا پیغام اورہماراعلاقے کی ترقی کا ایجنڈا گھر گھر پہنچائیں اوربلے کی کامیابی یقینی بنائیں نواز شریف اور(ن) لیگ کو ہمیشہ سازگار پچ پر بیٹنگ ملتی رہی لیکن آج عمران خان کی طوفانی بائولنگ کا سامنا ان کے لیے بڑا مشکل ہے اب ان کے امیدواربھی ٹکٹیں چھوڑ گئے ہیں دراصل نواز شریف اور(ن) لیگ خدا کی پکڑ میں ہیں25جولائی کو ملک بھر کے عوام عمران خان کی جھولی میں اپنا ووٹ ڈالیں گے ان شاء اللہ پی ٹی آئی سمبڑیال کے حلقوں سمیت ملک بھر سے شاندار کامیابیاں سمیٹے گی کپتان سچا اورکھرالیڈر ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات