روسی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے پاک فضائیہ کا اہلکار زخمی

جمعہ 6 جولائی 2018 23:57

روسی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے پاک فضائیہ کا اہلکار زخمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2018ء) دارالحکومت اسلام آباد میں روسی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے پاک فضائیہ (پی اے ایف) اہلکار، ان کی اہلیہ اور بچی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مارگلہ روڈ پر پیش آیا، جہاں پاک فضائیہ کا اہلکار ریاض موٹر سائیکل پر بیوی اور بچی کے ساتھ جا رہا تھا۔کار روسی سفارت خانے کے تھرڈ سیکریٹری ایلگزنڈر سوچیوکو کی ہے۔واقعے کے بعد ایلگزنڈر سوچیوکو اور ان کی گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا، جبکہ زخمیوں کو پی اے ایف ہسپتال منتقل کیا گیا۔