عالمی طاقتوں کا ایران جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان
معاہدہ کی رو سے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات سمیت ایرانی تیل اور گیس کی برآمدگی سمیت دیگر توانائی سے متعلق امور پر بھرپور تعاون جاری رہے گا، روس اور چین کی ایران کو یقین دہانی ایران سے تجارتی تعلقات قائم رکھنے والے مملک کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکا
ہفتہ 7 جولائی 2018 15:20
(جاری ہے)
غیر ملکی نیو ز ایجنسی نے 4 جولائی کو کہا تھا کہ تہران اور ماسکو کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ ایران اور دیگر 5 ممالک کے وزرائ خارجہ آسٹریا میں متنازع جوہری معاہدے 2015 کے حوالے سے ملاقات کریں گے۔
اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ رواں برس امریکا کی جانب سے جوہری معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد یہ پہلی ملاقات ہو گی جس میں برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس کے سفیر آسٹریا کے شہر وینا میں ایرانی وزیرخارجہ محمد جاوید طریف سے تبادلہ خیال کریں گے۔دوسری جانب وینا میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جاوید طریف نے کہا کہ ’امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے 2 ماہ بعد دیگر عالمی طاقتوں نے واشنگٹن کے دباؤ ’برداشت‘ کیا جو یقیناً قابل ستائش بات ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی جانب سے نشر کی جانے والی پریس کانفرنس میں ایرانی سفیر نے واضح کیا کہ ’تین اتحادیوں سمیت تمام شرکائ نے سیاسی عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ امریکا کے دباؤ کا برداشت کریں گے اور معاہدے کو روبہ عمل بنائیں گے‘۔دوسری جانب ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی ترسیل روکنے کی کوشش کو ’ناکام خیال‘ قرار دیا اور اس اقدام کو امریکی ’سامراجی پالیسی قرار دیتے ہوئے عالمی قوانین کے منافی‘ کہا تھا۔اس حوالے سے وزیرخارجہ نے مزید بتایا کہ 11 نکاتی مشترکہ مقاصد پر آمادگی کا اظہار کیاگیا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ طریف سمیت دیگر مملک کے سفیروں نے معاہدے سے متعلق عزم کا اظہار کیا کہ ایران کے لیے ’اقتصادی حصہ‘ جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے سے دستبراری کے باعث تہران کو سخت اقتصادی مشکلات کا سامنا تھا۔امریکا نے خبردار کیا تھا کہ ایران سے تجارتی تعلقات قائم رکھنے والے مملک کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم معاہدے میں شامل دیگر ممالک نے کہا کہ وہ اپنی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے امریکا کی پابندیوں سے بچانے کے لیے کام کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.