جلال الدین خان نے شہاب الدین خان کیحمایت کا اعلان کردیا

ہفتہ 7 جولائی 2018 19:36

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے نائب صدر جلال الدین خان نے شہاب الدین خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے سنیئر نائب صدر جلال الدین خان فاٹا اصلاحات تحریک کے بانی اور سابقہ ایم این اے شہاب الدین خان کے حمایت کا اعلان کردیا۔ گذشتہ روز جلال الدین خان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت شہاب الدین خان کے رہائش گاہ آئے اور مختصر ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت آنے والے الیکشن میں شہاب الدین خان کے حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جلال الدین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی آر کیلئے شہاب الدین خان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے علاقے کے اس سپوت نے اس ظالمانہ نظام کو دفن کردیا ۔ میں نے پی ٹی آئی کیلئے بھرپور جدوجہد کی لیکن اس بار ٹکٹ کے تقسیم میں انصاف کے دھجیاں اڑا دی گئی لہذا میں نے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد ایسے نااہل افراد کے بجائے فخر قبائل شہاب الدین خان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ انشاء اللہ ہم بہت جلد ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کریں گے جس میں ہم دنیا پر واضح کردیں گے کہ سیاسی طاقت کیا ہوتی ہے۔