Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے مفتی عبدالقوی کو مشیر دینی امور مقرر کر لیا

مفتی عبدالقوی کی بطور مشیر دینی امور تقرری پر عمران خان کو تنقید کا سامنا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 جولائی 2018 12:03

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے مفتی عبدالقوی کو مشیر دینی امور مقرر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جولائی 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے مذہبی اسکالر اور قبدیل بلوچ کے کیس میں نامزد ملزم مفتی عبد القوی کو مشیر دینی امور مقرر کر لیا ۔ 92 نیوز کے مطابق مفتی عبدالقوی نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی خواہش پر بنی گالہ میں ان سے ملاقات کی۔

جس کے بعد پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے انہیں اپنا مشیر دینی ا موربنا دیا ہے اور ان سمیت ارشد داد اور عمیر شوکت پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو ان تمام حلقوں کا دورہ کرے گی جہاں کچھ ساتھی رنجیدہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان حلقوں میں عمران خان کی نمائندگی کرتے ہوئے ناراض ساتھیوں سے ملاقات کر کے انہیں منایا جائے گا۔ مفتی عبدالقوی کاکہنا تھا کہ عمران خان سے بنی گالہ کے خصوصی کمرے میں آدھے گھنٹے تک ملاقات جاری رہی۔

مفتی عبدالقوی نے کہا کہ عمران خان نے انہیں اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں اور یہ بھی کہا ہے کہ آپ آنے والی حکومت کا حصہ ہوں گے ۔ قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبد القوی کی بطور مشیر دینی امور تقرری پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک ملزم کو مشیر دینی امور مقرر کر لیا ہے جو خود ایک قتل کیس میں نامزد ملزم ہے۔

ناقدین نے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو ایک نامزد ملزم کو پارٹی عہدے سے نہیں نوازنا چاہئیے تھا۔ دوسری جانب مفتی عبدالقوی کی مشیربرائے دینی امور تقرری پر پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ داران کی جانب سے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔ واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی کو ماڈل قندیل بلوچ کے کیس میں نامزد کیا گیا ہے ، قندیل بلوچ کیس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات