�لائی کو عوامی عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی‘ 13جولائی کو ہر راستہ اور ہر قافلہ نواز شریف کے لئے ہوگا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا اجلاس سے خطاب

پیر 9 جولائی 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 25جولائی کو عوامی عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی‘ 13جولائی کو ہر راستہ اور ہر قافلہ نواز شریف کے لئے ہوگا۔ پیر کو حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا اجلاس ہو۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نواز شریف کے استقبال اور انتخابی مہم پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ 13 جولائی کو ہر راستہ اور ہر قافلہ نواز شریف کے لئے ہوگا۔ نوز شریف نے اصولوں کی سیاست کو لازوال بنا دیا۔ پچیس جولائی کو عواممی عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔ اجلاس میں بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔