ْہر کسی کے پاس چوہدری نثار اور زعیم قادری کی طرح کھل کر بولنے کی ہمت نہیں ہوتی،ماروی میمن

مسلم لیگ ن میں بہت سے مسائل ہیں مناسب وقت پر نشاندہی کروں گی،25جولائی کو بیانیے کا امتحان ہے سب پتہ چل جائے گا،ٹوئٹ

پیر 9 جولائی 2018 23:04

ْہر کسی کے پاس چوہدری نثار اور زعیم قادری کی طرح کھل کر بولنے کی ہمت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کی رہنما اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن ماروی میمن نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہر کسی کے پاس چوہدری نثار اور زعیم قادری کی طرح کھل کر بولنے کی ہمت نہیں ہوتی اور مسلم لیگ ن میں بہت سے مسائل ہیں مناسب وقت پر نشاندہی کروں گی جبکہ ہم کسی کے ذاتی غلام نہیں ہیں، ایسی عزت چاہتی ہوں جو لوگوں کی خدمت کرے، اور 25جولائی کو بیانیے کا امتحان ہے سب پتہ چل جائے گا، انہوں نے کہا کہ جب لیڈر درمیان میں اپنا راستہ بدل کر لوٹے بن جائیں اور باقیوں سے اندھوں کی طرح پیروی کی توقع رکھیں تو ایسا ہی ہوتا ہے، ماروی میمن نے کہا کہ اداروں پر حملے کرنے کی پالیسی منظور نہیں۔