اسلام آباد ہائی کورٹ نے بنی گالہ اور سیکٹر ای الیون میں تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیدیا

ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی تعمیرات قابل مسمار ہیں، جسٹس اطہر من اللہ

منگل 10 جولائی 2018 19:39

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بنی گالہ اور سیکٹر ای الیون میں تعمیرات کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بنی گالہ اور سیکٹر ای الیون میں تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی تعمیرات قابل مسمار ہیں،جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل لارجر بنچ نے فیصلہ سنایا،72 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کے مطابق ماسٹر پلان کو نقصان پہنچا کر مراعات یافتہ طبقے کو فائدہ پہنچایا گیا، اسلام آباد قانون کی حکمرانی کے بجائے افراد کی حکمرانی کی بہترین مثال ہے،انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے ،نظریہ ضرورت قانون کی حکمرانی کے لیے اجنبی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق بنی گالہ میں کمرشل اور ای الیون میں طویل المنزلہ عمارات کی تعمیر ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ شہزادہ سکندر الملک اور دیگر شہریوں نے بنی گالہ اور ای الیون میں تعمیرات کو چیلنج کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :