کراچی کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 31جولائی تک توسیع کردی گئی

منگل 10 جولائی 2018 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) کراچی کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 31جولائی تک توسیع کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں کی تعطیلات کو 31 جولائی تک بڑھانے کی سمری منظور کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ دوماہ سے بڑھ کر ڈھائی ماہ ہوجائے گا۔تعطیلات میں اضافہ کا فیصلہ عام انتخابات کے سلسلے میں اساتذہ کی مصروفیت کے باعث کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ مئی میں پڑنے والی سخت گرمی اور رمضان المبارک کے باعث تعطیلات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا۔اسکولز یکم جون سے بند ہونے کے بجائے 15 مئی کو بند کرکے 15 جولائی سے کھولنے کی منظوری دی گئی تھی