ْسیکورٹی اہلکاروں کا انتخابی نتائج کی ترسیل میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں، الیکشن کمیشن

زیر دفعہ 13(2) الیکشن ایکٹ 2017 پریذائیڈنگ افسر ہی اس بات کا ذمہ دار ہے ،میڈیا پر چلنے والی خبروں کی وضاحت

منگل 10 جولائی 2018 23:42

ْسیکورٹی اہلکاروں کا انتخابی نتائج کی ترسیل میں کسی قسم کا کوئی کردار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میڈیا میں چلنے والی خبروں کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کا انتخابی نتائج کی ترسیل میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں ہے۔ زیر دفعہ 13(2) الیکشن ایکٹ 2017 پریذائیڈنگ افسر ہی اس بات کا ذمہ دار ہے کہ وہ انتخابی نتائج کو مرتب کرنے کے بعد اس کی ترسیل بذریعہ(RTS) متعلقہ ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کرے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی اہلکار ان کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے پیرا 14 کے مطابق ان کا کردار محض اتنا ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشن پر پرامن ماحول فراہم کریں گے تا کہ پریذائیڈنگ افسر آسانی کے ساتھ انتخابی نتیجہ کی ترسیل امیدواران یا ان کے ایجنٹس کی موجودگی میں کر سکے۔ لہذا خبر کی سرخی اور اداریہ میں ابھرنے والے اس تاثر کی سختی سے تردید کی جاتی ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کا انتخابی نتائج کی ترسیل میں کسی قسم کا کوئی کردار ہو گا۔۔۔۔۔اعجاز خان