وادی چترال کے تفریحی سیاحتی مقام شاقلشت میں تین روزہ میلہ کل سے شروع ہوگا

بدھ 11 جولائی 2018 14:47

وادی چترال کے تفریحی سیاحتی مقام شاقلشت میں تین روزہ میلہ کل سے  شروع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) وادی چترال کے تفریحی سیاحتی مقام شاقلشت میں تین روزہ میلہ کل 12 جولائی سے شروع ہوگا۔جشن شاقلشت ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے میلے کا انعقاد پہلی بار ڈسٹرکٹ سطح پر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شاقلشت وسیع و عریض رقبے پر پھیلا ہوا سر سبز و شاداب میدان ہے۔ شاقلشت میں منعقد ہونے والا تین روزہ جشن سیاحوں کے لیے دلچسپی کا حامل ہے۔جشن شاقلشت میں پولو، فٹ بال، بزکشی اور دیگر کھیلوں کے علاوہ پیراگلائڈنگ کے شاندار مظاہرے بھی پیش کئے جائیں گے۔ سیاحت کے شوقین بلند ترین جگہ پر کیمپنگ، روایتی موسیقی اور پرکیف ماحول سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :