یمن میں بحالی امید آپریشن میں شامل سعودی فوجیوں کی سزائیں معاف، شاہی فرمان جاری

بدھ 11 جولائی 2018 16:37

یمن میں بحالی امید آپریشن میں شامل سعودی فوجیوں کی سزائیں معاف، شاہی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان میں کہا ہے کہ یمن میں بحالی امید آپریشن میں شامل سعودی فوجیوں کی سزائیں معاف کر دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک نیا شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں یمن میں بحالی امید آپریشن میں شامل فوجیوں سے ہونے والی پیشہ وارانہ عسکری اور مسلکی کوتاہیوں پر انہیں عام معافی دینے کا اعلان کیا ہے۔ شاہ سلمان نے شاہی فرمان میں کہا ہے کہ یمن میں باغیوں کے خلاف لڑنے والے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی معمولی لغزشوں پر کوئی گرفت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :