پوری قوم اور سیاسی جماعتیں اپنی صفوں کو مضبوط بنائیں ‘عزیز الرحمن چن کی پشاور دھماکے کی مذمت

بدھ 11 جولائی 2018 17:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پوری قوم کو سیاسی اور قومی سطح پر متحد رہنے کی ضرورت ہے جب بھی ملک میں سیاسی صورت انتشار کا شکار ہوتی ہے تو کوئی نہ کوئی دھماکہ ہو جاتا ہے اس لئے میری پوری قوم اور سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی صفوں کو مضبوط بنائیں تاکہ دشمن موقعے کا فائدہ اُٹھا کر ملک و قوم کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ہمارے حوصلہ پست نہیں کر سکتی۔ آج وطن عزیز کو دہشت گردی‘ فرقہ پرستی‘ ٹارگٹ کلنگ اور انتہا پسندی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اخوت و بھائی چارہ‘ ہمدردی و مذہبی رواداری‘ امن و آشتی اور پیارو محبت کے پرچار اور ان اعلیٰ اقدار پر عمل کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ ان حالات میں دعا ہے کہ ملک کا ہر طبقہ فکر اپنے ذاتی مفادات بالاتر ہو کر ملک اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم نظر آئے گا۔