Live Updates

پشاور دھماکے پر دل خون کے آنسو رو رہاہے،مریم نواز کا اظہار افسوس

(ن) لیگ کے خلاف فیصلے پر فیصلہ کیوں آرہاہے، سب کو سمجھ آرہی ہے (ن) لیگ جیت جو رہی ہے ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 جولائی 2018 21:34

پشاور دھماکے پر دل خون کے آنسو رو رہاہے،مریم نواز کا اظہار افسوس
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز نے پشاور میں بم دھماکے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دل خون کے آنسو رو رہاہے، (ن) لیگ کے خلاف فیصلے پر فیصلہ کیوں آرہاہے، سب کو سمجھ آرہی ہے (ن) لیگ جیت جو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پشاور کا واقعہ بہت افسوسناک ہے،دل خون کے آنسو رو رہا ہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ ہارون بلور کے درجات بلند کرے۔

انہوں نے کہا کہ بلور خاندان کے لوگ بہت بہادر ہیں، انہوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ سب سمجھ میں آرہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے خلاف فیصلے پر فیصلہ کیوں آرہا ہے سب کو سمجھ آرہی ہے، گرفتاریاں کیوں ہو رہی ہیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) جیت جو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی مخالفت میں پورے ملک کو دائو پر لگا دیا گیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ابو ظہبی میں کسی ملاقات کا علم نہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات