کیپٹن صفدر گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کا معاملہ،عدالت نی58 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا

جمعرات 12 جولائی 2018 00:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) کیپٹن رمحمد صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کا معاملہ پرتھانہ نیو ٹاؤن پولیس 23 لیگی کارکنان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا ،ملزمان کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا ،عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے ۔پولیس کے مطابق105 لیگی کارکنان کو گزشتہ رات مختلف تھانوں کی حدود سے اٹھایا گیا تھا، پولیس نے راولپنڈی کی مقامی قیادت کو نامزد جبکہ چار سو سے زائد نامعلوم کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس نے لیگی قیادت اور کارکنان کے خلاف چار مقدمات درج کر رکھے ہیں،مقدمات میں نامزد لیگی رہنما حنیف عباسی راجہ حنیف اور زیب النساء کی عبوری ضمانتیں منظورکر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی عدالتوں نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر مدعی اور پولیس کو کل کے لیے نوٹس جاری ہیں،ملزمان کے خلاف نیوٹاون وارث خان سٹی میں مقدمات درج ہیں،عدالت نے ایک مقدمہ میں جمعرات تک اور بقیہ تین مقدمات میں اٹھارہ جولائی تک عبوری ضمانت منظور کی ہے،تھانہ سٹی نی35 لیگی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ منزہ چوھدری نے 36گرفتار ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں،عدالت نے رہا ہونے والے تمام ملزمان کو دس دس ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :