سنی بنک سے معروف کاروباری شخصیت فردوس عباسی اور سابق ناظم تریٹ راجہ شوکت مہربان کی طرف سے لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان، سیاسی صورتحال تیزی سے تبدیل ہونے لگی

جمعرات 12 جولائی 2018 00:50

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) سنی بنک سے معروف کاروباری شخصیت فردوس عباسی اور سابق ناظم تریٹ راجہ شوکت مہربان کی طرف سے لیگی امیدواروں کی حمایت کے اعلان کے بعد سیاسی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے آئندہ چند دنوں تک مسیاڑی ،تریٹ،سہربگلہ،پوٹھہ شریف اور چارہان سے بھی متعدد سیاسی شخصیات ن لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرینگیں کئی گروپوں اور شخصیات سے خفیہ رابطوں کے نتیجے میں انکی مکمل حمایت حاصل کرلی گئی امیدواروں سے گلے شکوے ہونے باوجود تحصیل مری کی تمام یونین کو نسلوں میں شیر کو دیگر جماعتوں کو واضع برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :