جرمن صوبے باویریا کا اپنی سرحدی پولیس کے قیام کا فیصلہ

جمعرات 12 جولائی 2018 14:50

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) جنوبی جرمن صوبے باویریا کی پارلیمان نے اس ریاست کی اپنی ایک سرحدی پولیس کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس بارے میں ایک قرارداد منظور کی گئی کہ باویریا سیاسی پناہ اور تارکین وطن کی ملک بدری سے متعلق اپنا ایک صوبائی رابطہ دفتر بھی قائم کرے گا۔

(جاری ہے)

نئی باویرین بارڈر پولیس کے اختیارات سے متعلق تفصیلات اسی ہفتے باویریا اور وفاقی حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات میں طے کر لی جائیں گی۔

یہ نئی پولیس اگست میں کام کرنا شروع کر دے گی اور اس کی نفری قریب ایک ہزار ہو گی۔ باویریا میں تارکین وطن کو سیاسی پناہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ آئندہ بھی جرمنی کا وفاقی دفتر برائے مہاجرین اور ترک وطن ہی کیا کرے گا۔