Live Updates

نواز شریف کی وطن واپسی ،سکیورٹی اداروں کا اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن، نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

مرد و خواتین اسیران کی بیرکوں کی جامہ تلاش لی گئی جیل سے ملحقہ آبادی سے مشتبہ شخص گرفتار،رائفل برآمد

جمعرات 12 جولائی 2018 21:57

نواز شریف کی وطن واپسی ،سکیورٹی اداروں کا اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن کرنے کے ساتھ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جیل میںسرچ آپریشن کے دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جیل سے ملحقہ آبادی سے مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر رائفل برآمد کر لی تاہم جیل کے اندر ہونے والے سرچ آپریشن میں کوئی ممنوعہ شے برآمد نہ ہو سکی قبل ازیں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اڈیالہ جیل کی تمام بیرکس کو چیک کیا گیا اور مردوخواتین اسیران کی بیرکوں کی جامہ تلاشی لی گئی جیل ذرائع کے مطابق اس دوران کوئی ممنوعہ اشیا برآمد نہیں ہوئی تاہم ملحقہ آبادی سے حراست میں لئے گئے مشکوک شخص کو اسلحہ سمیت پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیاجبکہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کی اڈیالہ جیل میں ممکنہ آمد کے باعث سکیورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیاادھرراولپنڈی پولیس کے افسران نے بھی جمعرات کے روز نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیر پورٹ کادورہ کیا اس موقع پر پولیس حکام نے نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے مختلف پہلوئوں پر غور کیا اور اے ایس ایف کے ساتھ مل کر سابق وزیراعظم اور مریم نوازشریف کی گرفتاری کے لئے پلان کو حتمی شکل دی ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات