لاہور ہائیکورٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی

کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں،لائبریری ہال میں موجود وکلا کو باحفاظت نکال لیاگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 جولائی 2018 20:59

لاہور ہائیکورٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12جولائی 2018ء ) :لاہور ہائیکورٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں،لائبریری ہال میں موجود وکلا کو باحفاظت نکال لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں وکلا لائیبریری ہال میں موجود تھے۔اس موقع پرعدالت کے احاطہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

اس موقع پر بھگدڑ مچ گئی ہے۔تاہم موقع پر موجود تمام وکلا کو باحفاظت لائیبریری ہال سے نکال لیا گیا۔اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ وہاں موجود رہے اور صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔آگ کو فوری طور پر بجھا دیا گیا اور اس کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں جب کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق یہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں موجود نجی بینک میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہی آگ لگ سکتی ہے۔17 مئی کو لاہور ہائیکورٹ میں موجود نجیبنک میں آگ لگ گئی تھی،آگ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ،ریسکیو 1122نے موقع پر پہنج کر آگ پر کنٹرول پا لیاتھا۔اس موقع پر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیاتھا،اطلاع ملتے ہی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان اور عدالتی عملہ بھی موقع پر آن پہنچا اور ریسکیو کے کام کی نگرانی کی،ذرائع کے مطابق آگ لگنے اور آگ پر قابو پانے سے متعلقچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی کواطلاع دے دی گئی تھی،تاہم بینک ذرائع کے مطابق بروقت آگ پر قابو پانے کے باعث اکاونٹ ہولڈرز اور بینک کا تمام ریکارڈ اورکیش محفوظ رہا۔