شہری ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ میں صحت کی سہولیات سے مطمئن نہیں ،سی آرسی سروے

جمعہ 13 جولائی 2018 12:48

چارسدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء)غیر سر کاری تنظیم سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائز یشن مردان کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر محمد عارف نے کہا ہے کہ سیٹزن رپورٹ کارڈ(سی آرسی) کے سروے کے نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں شہر ی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دستیاب صحت کی سہولیات سے مطمئن نہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی پی ڈی آئی کے صوبائی کوارڈنیٹر شمس الہادی،پروجیکٹ کوارڈنیٹر جمشید طارق اور عامر فدا ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کی مقررین نے کہا کہ ضلع چارسدہ کا سیٹیزن رپو رٹ کارڈ، سینٹر فارپیس اینڈ ڈیو یلپمنٹ انشیٹیوز( سی پی ڈی آئی) سائبان ڈیو یلپمنٹ آرگنائز یشن اور ڈسٹر کٹ انٹر سٹ گروپ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے ۔سی آر سی تحقیق کا ایک طریقہ ہے جس کے ذریعہ عوامی خدمت کے حوالے سے شہریوں کی رائے عوامی محکموں کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں ان کے اطمینان کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سروے میں کل 200 گھرانوں کے سربراہان نے حصہ لیا جس کے مطابق اکثرعوام کاکہناتھاکہ ہسپتال میں سہولیات تسلی بخش نہیں ہے ۔