دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمہ کیلئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے، زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے ہمیں پانی کے ذخائر بڑھانا ہوں گے

سابق چیئرمین واپڈا شمس الملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 13 جولائی 2018 14:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) سابق چیئرمین واپڈا شمس الملک نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمہ کیلئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے، زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے ہمیں پانی کے ذخائر بڑھانا ہوں گے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شمس الملک نے کہا کہ سیاسی اتفاق رائے کی کمی کی وجہ سے کالا باغ ڈیم تعمیر نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین نے اپنی توانائی اور آبپاشی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 20 ہزار ڈیمز تعمیر کئے ہیں۔ سینیٹر غوث محمد خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بھاشا ٹیم کی تعمیر کے لئے نہ صرف زمین اکوائر کی بلکہ 8 ارب روپے بھی مختص کئے۔ گزشتہ حکومت نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے بیس لائن فراہم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زرعی اور دیگر ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈیم فوری طور پر تعمیر کئے جانے چاہئیں۔