چین، بھارت تعاون امریکی تجارتی بالادستی کے مقابلے میں مضبوط کیا جائے، لو چاو ہوئی

چین اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عمل پیرا رہیگا،مختلف ممالک کو بین الاقوامی تجارتی ضوابط کی مشترکہ حفاظت اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں حصہ لینا چاہیے بھارت میں چین کے سفیر لو چاو ہوئی کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 13 جولائی 2018 16:18

چین، بھارت  تعاون امریکی تجارتی بالادستی کے مقابلے میں مضبوط کیا جائے، ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) بھارت میں تعینات چین کے سفیر لو چاو ہوئی نے کہا ہے کہ چین اور بھارت کو امریکہ کی تجارتی بالادستی کے مقابلے میں تعاون کو مضبوط کیا جائے، چین اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عمل پیرا رہیگا،مختلف ممالک کو بین الاقوامی تجارتی ضوابط کی مشترکہ حفاظت اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں حصہ لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بھارت میں تعینات چین کے سفیر لو چاو ہوئی نے نئی دہلی میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور بھارت کو امریکہ کی تجارتی بالادستی کے مقابلے میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔چینی سفیر نے کہا کہ چین اور بھارت دونوں ترقی کے کلیدی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔دونوں ملکوں کو ترقی کے تجربات کو شیئر کرنا چاہیے اور تجارتی تحفظ پسندی کے تناظر میں زیادہ قریبی تعاون کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین امریکی تجارتی جنگ کے مقابلے میں جوابی اقدامات ا پناتے ہوئے منصوبے کے مطابق اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عمل پیرا رہیگا۔مختلف ممالک کو بین الاقوامی تجارتی ضوابط کی مشترکہ حفاظت کرنی چاہیے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں حصہ لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :