Live Updates

تمام راستے کھول دیے ہیں،کوئی سڑک بلاک نہیں،شوکت جاوید

ائیرپورٹ کے گرد خاردارتاروں میں کرنٹ ہے، باڑکوکراس نہ کیا جائے،ن لیگی قیادت کونظر بند نہیں کیا، نگراں حکومت غیرجانبدار ہے۔نگراں وزیرداخلہ پنجاب کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 جولائی 2018 15:57

تمام راستے کھول دیے ہیں،کوئی سڑک بلاک نہیں،شوکت جاوید
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جولائی 2018ء) : نگراں وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا ہے کہ تمام راستے کھول دیے ہیں،کوئی سڑک بلاک نہیں ہے، ایئرپورٹ کی طرف جانے اورباڑ کوکراس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،ن لیگی قیادت کونظر بند نہیں کیا، نگراں حکومت غیرجانبدار ہے ۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت غیرجانبدار ہے کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔

ن لیگ کی قیادت کونظربند کیا نہ ہی ایسا کوئی پلان ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ریلی کیلئے اجازت نہیں لی۔ مسلم لیگ ن کی ریلی غیرقانونی ہے۔سیاسی دھمکیوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ ریلی روکنے کیلئے وہی اقدامات کیے جوحکومتیں کرتی ہیں۔ کوئی بھی حکومت ہووہ ایسے ہی انتظامات کرتی ہے۔ گزشتہ روز124 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ پنجاب نے کہا کہ کسی بھی ریلی کوایئرپورٹ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہے۔

فورس استعمال کرنےکا کوئی ارادہ نہیں۔ ایئرپورٹ ایریا وفاقی اداروں کے کنٹرول میں ہے۔لاہور ایئرپورٹ پرباڑ لگی ہے اس کوکراس نہ کیا جائے۔ ہم یقین دلاتے ہیں ہم بالکل غیرجانبدار ہیں۔ عبداللہ گل انٹرچینج سے آگے جانے والوں سےسختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیرمعمولی صورتحال سے دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ موبائل فون سروس دہشتگردی خطرات کے تناظر میں بند کی ہے۔

شوکت جاوید نے مزید کہا کہ دہشتگردی کےخطرےکی الرٹ سیاسی نمائندوں سےبھی شیئرکی جارہی ہے۔ انتظامیہ مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پشاوراوربنوں واقعات کےپیش نظرسکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری نیب کی ذمہ داری ہے۔ ہم صرف قانون اورضابطے کی پابندی کرا رہے ہیں۔ ہرحکومت ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرتی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات