کراچی ، ماجو میں طلبہ کا داخلہ ٹیسٹ اتوار کے روز ہوگا

جمعہ 13 جولائی 2018 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) محمد علی جناح یونیوورسٹی کراچی(ماجو) کے آئیندہ سیمسٹرفال۔۸۱۰۲ میں داخلہ فارم جمع کرانے والے امید واروں کاٹیسٹ اتوار مورخہ ۵۱ جولائی کو صبح دس بجے یونیورسٹی کیمپس واقع شارع فیصل میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ماجو میں اگلے سیمیسٹر میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کو بی بی اے، بی ایس( بائیو سائینسز،کمپیوٹر سائینس،سافٹ وئیر انجینئرنگ،بی ای،(الیکٹریکل و کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ)ایم بی اے،ایم ایس،(مینجمنٹ سائینس،پروجیکٹ مینجمنٹ،اکنامکس اینڈ فنانس،سافٹ وئیر انجینئرنگ،الیکٹریکل انجینئرنگ اور بائیو انفارمیٹکس) ڈگری پروگراموں میں داخلے آفرز کئے گئے ہیں۔

ماجو کے ایک ترجمان کے مطابق داخلہ کے خواہشمند طلبہ۴۱ جولائی کی شام تک فارم جمع کرانے پر اتوار کے روز منعقد ہونے والے ٹیسٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :