پاک سرزمین پارٹی کی انتخابی سرگرمیاں زور و شور سے جاری

جمعہ 13 جولائی 2018 17:04

پاک سرزمین پارٹی کی انتخابی سرگرمیاں زور و شور سے جاری
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) پاک سرزمین پارٹی کی انتخابی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ ، رابطہ میٹنگ ، ڈور ٹو ڈور سرگرمیاں جاری ہیں ، ٹنڈو یوسف رئیس بابر چانڈیو کی جانب سے پی ایس پی اُمیدوار وں کے اعزاز میں استقبالیہ کا نواب راشد علی خان نے کہا کہ حیدرآباد کی ماضی میں بھی خدمت کی ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی کرتے رہنگے ، لسانی ، فرقہ واریت تعصب سے بالا تر ہوکر کام کیا کیونکہ ملک دشمن قومتیں یہ ہی چاہتی ہیں کہ پاکستانی عوام کو لسانیت فرقہ واریت کی پُر تشدد کاروائیوں میں جھونک دیں لیکن سید مصطفی کمال کی قیادت میں دشمن کی یہ کوشش ناکام بنادینگے استقبالیہ سے رئیس بابر چانڈیو ، فہیم آرائیں، ممتاز گدی ، زاہد خان اور رضوان گدی اور پی ایس 64 کے امیدوار اعجاز شیخ نے بھی خطاب کیا ، اکبری گرائونڈ کے قریب ایک رابطہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، جس سے نواب راشد علی خان ، نامزد اُمیدوار پی ایس 65راحیل قائم خانی ، نعمت اللہ و دیگر نے خطاب کیا ، الیاس آباد میں رابطہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے حیدرآباد کیلئے اہل باکردار اور پڑھے لکھے اُمیدواروں کا انتخاب کیا ہے جو عزم و خدمت کے جذبے سے سرشاں ہیں اور ان شاء اللہ عوام نے انہیں منتخب کیا تو وہ مختصر عرصے میں حیدرآباد کی قسمت تبدیل کرینگے اور اس کیلئے اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے ، ماضی میں منتخب ہونے والوں نے بڑے بڑے دعوے تو کئے لیکن ووٹ لے کر اپنے حلقوں کا رُخ نہیں کیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج حیدرآباد گندگی اور کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے بجلی پانی کا بحران سنگین ہے ان شاء اللہ پاک سرزمین پارٹی لوگوں کے دُکھوں کا مداوا کرے گی ۔