ایل جی نے اپنی ہوم ایپلائنسز کی مختلف مصنوعات میں انورٹر ٹیکنالوجی متعارف کرادی

جمعہ 13 جولائی 2018 19:32

ایل جی نے اپنی ہوم ایپلائنسز کی مختلف مصنوعات میں انورٹر ٹیکنالوجی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے گھر میں استعمال ہونے والی وسیع رینج کی مصنوعات میں انورٹر ٹیکنالوجی متعارف کرادی ہے جس کی بدولت اسکی ہوم ایپلائنس کی مصنوعات بہترین کارکردگی کے ساتھ کم خرچ توانائی کی بھی حامل ہوگئی ہیں۔ ایک جدید ریفریجریٹر 1400 سے زائد حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے سب سے اہم حصے موٹر اور کمپریسر ہوتے ہیں اور اسی کے باعث ایل جی ہوم ایپلائنسز میں دنیا میں سب سے زیادہ مشہور ہے کیونکہ یہ منفرد کارکردگی، توانائی کی بہترین بچت اور آسان استعمال کی سہولیات کے ساتھ اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

ایل جی کی بیشتر گھریلو مصنوعات میں انورٹر کی موٹرز اور کمپریسر کا استعمال اسکی بنیاد ہے اور اسی وجہ سے کمپنی کی مصنوعات جدت انگیز اور اعلیٰ معیار کی حامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایل جی انورٹر موٹرز اور کمپریسرز کا دلچسپ فائدہ یہ ہے کہ یہ روایتی ماڈلز کے مقابلے میں صحیح طریقے سے رفتار کو قابو میں رکھتا ہے۔ چاہے وہ واشنگ مشین ہو، ریفریجریٹر ہو، ائیر کنڈیشنر ہو یا مائکروویو اوون ہو، ایل جی کے انورٹر موٹرز اور کمپریسرزکو رفتار اور گھومنے کے درست تناسب کے ساتھ چلاتا ہے۔

یہ صورتحال کے مطابق خودکار طریقے سے رفتار کو ایڈجسٹ کرتا ہے تا کہ پیداوار زیادہ سے زیادہ بڑھائی جا سکے۔ اس کے ساتھ یہ کم خرچ توانائی کے ساتھ شور بھی کم کرتا ہے۔ ایل جی ریفریجریٹرز اپنی انورٹر ٹیکنالوجی کی بدولت مستقل درجہ حرارت برقرار رکھنے کے ساتھ کھانے کو زیادہ دیر تک ترو تازہ رکھتا ہے۔ ایل جی ریفریجریٹرز کا اندررنی درجہ حرارت 0.5 سینٹی گریڈ کی حد کے اندر رہتا ہے جو بغیر انورٹر والے ماڈلز میں ایک سینٹی گریڈ کے مقابلے میں آدھا ہے۔

ایل جی کی انورٹر ٹیکنالوجی اسکی واشنگ مشینوں کو محض 67 ڈبلیو ایچ پاور کے ساتھ مکمل واشنگ سائیکل فراہم کرتا ہے۔ یہ روایتی واشر کے مقابلے میں 36 فیصد کم توانائی خرچ کرتا ہے۔ یہ صرف اتنی بجلی خرچ کرتا ہے کہ صرف چار منٹ کے لئے ہیر ڈرائیر سے استعمال ہونے والی بجلی کے مساوی ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس سے کارکردگی پر سمجھوتہ پڑتا ہے۔

دھلائی کے بعد کپڑے بدستور صاف اور پہلے کے مقابلے میں زیادہ ترو تازہ محسوس ہوتے ہیں۔ رہائشی ایئر کنڈیشنرز کے لئے ایل جی کا انورٹر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ طاقتور کولنگ پرفارمنس کے ساتھ توانائی کی غیرمعمولی بچت بھی ہو۔ ایل جی کے ایئرکنڈیشنرز 70 فیصد کم توانائی خرچ کرتے ہیں جبکہ روایتی نان انورٹر ٹیکنالوجی کے حامل ایئرکنڈیشنرز کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ تیز رفتاری سے ٹھنڈک فراہم کرتے ہیں ۔

انورٹر ٹیکنالوجی کے ساتھ ایل جی کے مائیکرو ویو اوون پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیزرفتاری سے کھانے دوبارہ گرم کرنے اور منجمد کھانوں کو پگھلانے کے لئے درکار کوکنگ پاور سے آراستہ ہے۔ بالکل درست درجہ حرارت کے کنٹرول کے ذریعے ایل جی کا مائیکرو ویو اوون درجہ حرارت میں 3 سینٹی گریڈ تک تبدیلی لاسکتا ہے۔ یہ روایتی نان انورٹر ماڈلز کے مقابلے میں نمایاں پیش رفت ہے جس میں تیار کھانے اور منجمد کھانے کم وقت کے اندر تیار حالت میں آجاتے ہیں۔ ایل جی ہوم ایپلائنسز میں ایل جی کے انورٹر کے ون ٹو پنچ انرجی کی بچت اور زیادہ بہتر کارکردگی کی بدولت عالمی سطح کے نئے معیار قائم کرتا ہے۔ ایل جی کے لئے بہتر انورٹرز کا دوسرا مطلب بہتر مصنوعات ہی ہے۔