Live Updates

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر نہ کر سکے

خواجہ حارث کی جانب سے 6 روز سے تیار کردہ اپیلیں کل سرکاری تعطیل کے باعث پرسوں دائر کی جائیں گی

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:45

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر نہ کر سکے،6روز سے تیار اپیلیں ابھی تک دائر نہیں کی گئیں، عدالتی وقت ختم ہونے تک اپیلیں فائنل نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر نے گزشتہ روز بھی اپیلیں دائر نہ کیں،6روز سے تیار اپیلیں ابھی تک دائر نہیں کی گئیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پیر کو دائر کرنے کا امکان ہے، عدالتی وقت ختم ہونے تک اپیلیں فائنل نہیں کی گئیں، مریم نواز کے وکلاء وکالت نامے پر دستخط کیلئے اڈیالہ جیل میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد انہیں ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کرنے کیلئے 10روز کا وقت دیا گیا تھا لیکن ہفتہ کو عدالتی وقت ختم ہو گیاہے لیکن اپیلیں دائر نہیں ہو سکی ہیں جوکہ اب کل اتوار کی سرکاری تعطیل کے باعث پرسوں پیر کے روز دائر کی جائیں گی۔ موسم گرما کی تعطیلات کے باعث عدالتی وقت ایک بجے تک ہوتاہے۔ خواجہ حارث نے نوازشریف کی اپیل مکمل طور پر تیار کر لی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات