امن عمل کی بحالی کے لئیسوڈان پر پابندی عائد کر دی گئی، سلامتی کونسل

قرارداد کی منظوری سے امن عمل متاثر ہو گا ، یہ اقدام امن پسند تنظیموں کی مکمل ناکامی کے مترادف ہے،سفیر جنوبی سوڈان

ہفتہ 14 جولائی 2018 17:59

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امن عمل دوبارہ بحال کرنے کے لئے جنوبی سوڈان پر ہتھیاروں کی پابندیاں عائد کر دی، قرارداد کی منظوری سے امن عمل متاثر ہو گا ، یہ اقدام امن پسند تنظیموں کی مکمل ناکامی کے مترادف ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امن عمل دوبارہ بحال کرنے کے لئے جنوبی سوڈان پر ہتھیاروں کی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا کی جانب سے جنوبی سوڈان پر ہتھیاروں کی پابندی کی قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد کے حق میں نو ووٹ ملے جبکہ چھ رکن ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ تشدد کے خاتمے کے لئے قرارداد کی منظوری ناگزیر تھی۔تاہم اقوام متحدہ میں جنوبی سوڈان کے سفیر اکیو بون مالوال نے سلامتی کونسل میں کہا کہ قرارداد کی منظوری سے امن عمل متاثر ہو گا اور یہ اقدام ان تنظیموں کی مکمل ناکامی ہے جو جنوبی سوڈان میں امن قائم کرنا چاہتی ہیں۔