ٹرمپ اور پیوٹن مجوزہ ملاقات اور بالٹک ریاستوں کی پریشانی، ایسٹونیا اس ملاقات کے مضمرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے
ہفتہ 14 جولائی 2018 17:59
(جاری ہے)
روسی سرحد سے ایک ٹینک کے ذریعے تین گھنٹے سے بھی کم فاصلے پر واقع اس ہموار زمین پر نیٹو کے تربیت دیتے ہیں۔
یارک شائر رجمنٹ کی فرسٹ بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹننٹ کرنل جم کینڈی کہتے ہیں کہ ہم یہاں نیٹو کے بنیادی ذمہ داری، یعنی اجتماعی دفا ع کے لیے موجود ہیں ۔ ہم یہاں معدافعتی انداز میں کمر بستہ ہیں ۔ لیکن ہم یہاں ضرورت پڑنے پر لڑنے اور دفاع کے لیے موجود ہیں۔یہ ایک ایسا منظر نامہ ہے جس کے بارے میں یورپ کو ڈر ہے کہ وہ ایسٹونیا اور دوسری بالٹک ریاستوں میں جنم لے سکتا ہے جو کسی زمانے میں سوویت یونین کا حصہ تھیں اور اب نیٹو کی فرنٹ لائن ارکان ہیں ۔ روس کی جانب سے 2014 میں کرائمیا کے الحاق نے اتحاد کو پریشان کر دیا اور وہ اب کوئی خطرہ مول نہیں لے رہا۔ایسٹونیا نے نیٹو کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے، جس کا مقصد روس کو یوکرین پر دوبارہ حملے سے روکنا ہے ۔ ہزاروں مضبوط فوجیوں پر مشتمل اس جنگی گروپ میں برطانیہ کے 800 فوجی شامل ہیں ۔ یہ فوجی چھ ماہ کے ایک دورے کا آغاز کر رہے ہیں یارک شائر رجمنٹ کی فرسٹ بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹننٹ کرنل جم کینڈی کہتے ہیں کہ ایسٹونیا کے لوگوں نے نیٹو کی اس تعیناتی کو ممکن بنانے کے لیے اپنے دفاعی بجٹ سے کہیں زیادہ بہت بھاری رقم خرچ کی ہے تاکہ ہمیں ہر وہ چیزمل جائے جس کی ہمیں ضرورت ہے ۔ اور بلا شبہ روس کے ساتھ نمٹتے ہوئے نیٹو کی حکمت عملی ایک دوہرے راستے کے انداز کی ہے۔ یہ طاقت اور اپنے اجتماعی دفاع پر عمل درآمد کے لیے تیاری ظاہر کررہی ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ڈائیلاگ پر بھی مبنی ہے ۔ اس لیے ہم بھی دوسروں کی طرح یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ ہیلسنکی میں کیا ہوتا ہے۔پیر کے روز ہونے والا ہیلسنکی کا اجلاس ایسٹونیا اور نیٹو کے بہت سے دوسرے اتحادیوں کو پریشان کر رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
-
بھارت،غلط آرڈر بھیجنے پر ریسٹورنٹ پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعوی
-
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے، امریکی صدر بائیڈن
-
اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان
-
اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان
-
غزہ میں جنگ بندی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں،حماس
-
ابھی غزہ میں مکمل قحط کا ماحول نہیں ہے، ترجمان اسرائیلی وزیراعظم
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.