حیدرآباد، ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق 10زخمی

ہفتہ 14 جولائی 2018 18:57

حیدرآباد14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) حیدرآبادمیں ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق 10زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ہوسٹری کے قریب ایک مسافر کوچ تیزی رفتاری سے موڑ کاٹتے ہو ئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر کولہی ہِیرو ٹھاکر ہلاک جبکہ 10مسافر زخمی ہو گئے جنہیں سو ل اسپتا ل میں داخل کیا گیا ہے ایک دوسرے حادثہ میں موٹر وے ایم نائن پر کراچی سے کیشن لیکر آنے والی ایک وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے -