سعودی عرب میں آئل ٹینکرز پر نئی پابندی

ہفتہ 14 جولائی 2018 19:16

طائف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2018ء) سعودی آرامکو نے کمرشل آئل ٹینکرز پر پابندی لگائی ہے کہ وہ تیل بھروانے کے بعد الیکٹرانک مہر لگوانے کا اہتمام کریں۔ یہ پابندی پٹرول کی منتقلی کے دوران ممکنہ گھپلہ بازی کے سدباب کیلئے لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آرامکو کا کہنا ہے کہ اس کی ذمہ داری سلامتی تقاضے پورے کرنے والے آئل ٹینکرز کو آئل فراہم کرنے تک محدود ہے۔ نئی پابندی تیل کے معیار میں گھپلے بازی بند کرنے کیلئے لگائی گئی ہے۔ کبھی کبھی آئل ٹینکر کے ڈرائیور ٹینکر کو غیر آباد احاطوں میں لے جاتے ہیں اور اس میں ملاوٹ کردیتے ہیں۔ پٹرول کا رنگ تبدیل کردیا جاتا ہے۔ پٹرول میں ڈیزل ملا دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :