نگر جونا اکینینی کی فلم ’’براہمسترا ‘‘ کی بلغاریہ میں عکسبندی شروع

اتوار 15 جولائی 2018 13:20

ممبئی۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار نگر جونا اکینینی نے فلم ’’براہمسترا ‘‘ کی بلغاریہ میں عکسبندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار نگر جونا اکینینی نے 15سال بعد ہدایتکار ایان مکرجی کی فلم ’’براہمسترا ‘‘ سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں واپسی اختیار کی ہے جس کی انہوں نے بلغاریہ کے علاقے ڈیون میں عکسبندی شروع کر دی ہے، فلم میں اداکار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور مونی رائے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم آئندہ سال 15اگست کو ریلیزکی جائے گی۔