ڈی ایچ کیو نارووال کی لیڈی ڈاکٹر کا ڈلیوری کیلئے آنے والی خاتون کو ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار

خاتون نے ہسپتال کے باہر ہی دوبیٹیوں کو جنم دیا ، واقعے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

اتوار 15 جولائی 2018 19:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر ڈلیوری کے لئے آئی خاتون کو ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیا ،خاتون نے ہسپتال کے باہر ہی دوبیٹیوں کو جنم دیا ،تفصیلات کے مطابق بدوملہی کے نواحی گائو ں کھیراں والی رہائشی خاتون نائلہ بی بی گذشتہ روز ہسپتال کے لیبر روم میں ڈلیوری کا کیس کروانے کیلئے ذرائع کے مطابق ڈیوٹی پر مامورصبا نامی لیڈی ڈاکٹر کے پاس گئی مریضہ نائلہ اور اسکی ساس نے الزام لگایا کہ لیڈی ڈاکٹر نے نہ صرف ان کو ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیا بلکہ اہل خانہ اور مریضہ کو دھکے دیکر ہسپتال سے جانے اور کسی پرائیویٹ کلینک یا لاہور کا کہتے رہے اہل خانہ کے مطابق مریضہ نے ہسپتال کے باہر ہی دو جڑواں بیٹیوں کو جنم دے دیا جس کو بعد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل بھی کر لیا گیا اور باقی علاج معالجہ کیا گیا اس سلسلہ میں جب ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد یونس نے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ان کے نوٹس میں آیا ہے اور انہوں نے سی ای اوہیلتھ محمد اسلم نے اس واقعہ کی انکوئری کیلئے ڈی ایچ اوڈاکٹر محمد طارق کو مقرر کیا ہے ذرائع کے مطابق اس اہم واقعہ کی انکوئری مکمل ہوگئی ہے جو ڈپٹی کمشنر نارووال کو پیش کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :