خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں آیا ہوں‘ارباب افضل حیات

حلقے میں کانٹے کا مقابلہ( ن) لیگ کے امیدوار کا ہے ‘2013 میں یہ سیٹ میرے والد مرحوم نے جیتی تھی حلقے میں تمام ترقیاتی منصوبوں کاکریڈٹ ن لیگ کو جاتاہے‘والد کا مشن جاری رکھوں گا‘صوبائی رہنماء مسلم لیگ (ن) کاشکرپورہ میں خطاب

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء اور پی کے 68کے امیدوارارباب افضل حیات خان نے کہاہے کہ حلقے میں تمام ترقیاتی منصوبوں کاکریڈٹ مسلم لیگ (ن) کو جاتاہے ‘انہوں نے کہا کہ صرف اور صرف عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں آیا ہوں جس کیلئے کسی بھی قریانی سے دریغ کروں گا‘ والد ارباب اکبر حیات (مرحوم )کے مشن کو جاری رکھوں گا‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزارباب افضل حیات خان نے شاہ عالم پل شکرپورہ میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اس نشست سے میرے والد کامیاب ہوئے تھے اور اس کے وفات کے بعدارباب وسیم حیات اس نشست سے کامیاب ہوتے رہے اور آنے والے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کواس نشست پر تیسری بار بڑی کامیابی ملے گی ‘انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں ہماری حکومت میں نہ ہونے کے باوجود ترجیحی بنیادوں پرترقیاتی منصوبوں پر کام کئے اس با ر صوبہ میںحکومت بناکر پی کے 68کوعملی طورپر ماڈل حلقہ بناکر دکھائیں گے‘انہوں نے کہا ہے کہ آنیوالا دور پھر مسلم لیگ (ن) کا ہے ‘عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دوبارہ ملک بھر میںکلین سویپ کرے گی ‘انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبے میں مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور آئے روز مختلف سیاسی پارٹیوںسے عوام مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جس سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار نظر آ رہے ہیں‘میاںنواز شریف کی آمد سے مسلم لیگ (ن) کا گراف مزید بڑھ جائے گا اور آنے والے انتخابات پراثر انداز ہو گا۔

(جاری ہے)

، انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے کروڑوں عوام کے قائد ہیں اور اپنے قائد کے ایک اشارے پرکسی بھی قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں‘ انہوں نے کہ ملک بھر کے عوام ان کی قیادت میں پوری طرح متحد ہیں‘ پارٹی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہورہا ہے اور پارٹی پہلے سے بھی زیادہ فعال ہوچکی ہے اور پورے ملک میں یکساں حکومت بنائے گی۔