ْ متعصب سیاست اور جھوٹے دعوئو ں سے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا،سینیٹر ملک ہلال الرحمان

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

ضلع مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) سینیٹر ملک ہلال الرحمان نے کہا کہ متعصب سیاست اور جھوٹے دعوئو ں سے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا،نام نہاد لیڈر ووٹ ہتھیا کر کرسی حاصل کرنا چاہتے ہیں،عوامی خادم کے لئے اقتدار کانٹوں کی سیج ہوتی ہے،مہمند عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا اس سے بڑھ کر خدمت کی۔، اس بار بھی کامیابی حاصل کرکے فصلی بٹیروں کو ہمیشہ کے لئے مایوس کرینگے، نوجوانوں کی فلاح و بہبود ا ور طلباء کے لئے سکالر شپ کے مواقع پیدا کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع مہمند کے سینیٹر ملک ہلال الرحمان نے میاں منڈی خواجہ وس کور میں جلسہ عام اور سابق ایم این اے و آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 42 ملک بلال الرحمان نے تحصیل حلیمزئی میں الگ الگ شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر ہلال الرحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سال کے دوران انہوں نے سابق ایم این اے ملک بلا ل رحمان کے ساتھ مل کر خالصتا میرٹ پر عوام کی خدمت کی ہے۔

جنگ اور اپریشن جیسے مشکل حالات میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ انتخابات میں ان کا ووٹ بینک مزید بڑھ کر دو بار ہ کامیابی حاصل کی۔ اپنے دوسرے دور میں پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کے جال بچھائے جس عوام کا معیار زندگی میں واضح بہتری آئی ہے جبکہ بجلی فراہمی اور واٹر سپلائی کے اتنے منصوبے مکمل کی ہے جو کہ ستر سالہ پارلیانی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے بیالیس مہمند میں ایسے موسمی لوگوں اور فصلی بٹیروں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے ۔ جس کا مقصد عوامی خدمت نہیں بلکہ قومی تعصب اور شرارت کی آڑ میں کرسی کے حصول کی سیاست کر رہے ہیں۔ مگر عوامی تائید و حمایت سے اس بار بھی ملک بلال رحمان کامیاب ہوکر نام نہاد لیڈروں کا ہمیشہ کے لئے صفایا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اور جدید دور کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پید کئے جائینگے۔ جبکہ طلباء اور طالبات کے لئے تعلیمی سکالر شپ دینے کی کوشش ترجیحات میں شامل ہیں۔